تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کے سب انسپکٹر تنویر احمد ہمراہ ٹیم کے بسلسلہ گشت و پڑتال جھاری کس بازار موجود تھے کہ ایک شخص بھکاری کے روپ میں شہریوں کو تنگ کرکے مختلف حیلے بہانوں سے رقم بٹور رہا تھا جس کو پولیس ٹیم نے قابو کر لیا جس نے اپنا نام و پتہ حیرت ولد غلام صادق سکنہ پنڈمہری حسن ابدال بتایا جبکہ تھانہ انجراء پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فدا حسین اپنی ٹیم کے ہمراہ بسلسلہ گشت و پڑتال شیرافگن چوک موجود تھے تواسی دوران ایک بھکاری محمد ریاض ولد غلام محمد سکنہ انجراء RS تحصیل جنڈ ضلع اٹک کو شہریوں سے مختلف حیلے بہانوں سے رقم بٹورنے پر پولیس ٹیم نے قابو کر لیا،اسی طرح تھانہ جنڈ پولیس کی ٹیم نے دو بھکاریوں 1۔اعظم علی ولد خادم حسین سکنہ مظفر گڑھ،2۔شان حیدر ولد اعظم علی سکنہ مظفر گڑھ کو گرفتار کر لیا جنکےخلاف ویگرنسی آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔