ٹنڈو محمد خان کی تحصیل بلڑی شاہ کریم میں ایک نوجوان کے 132000 وولٹ کے ہائی ٹینشن بجلی کے پول پر چڑھنے سے سنسنی پھیل گئی، تاہم پولیس اور مقامی افراد کی بروقت کارروائی کے باعث بڑا حادثہ ٹل گیا۔
اطلاعات کے مطابق نوجوان نے ذاتی وجوہات کے باعث انتہائی قدم اٹھانے کی کوشش کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ مقامی افراد نے بھی تعاون کرتے ہوئے نوجوان کو بحفاظت نیچے اتارنے میں مدد کی۔
پولیس حکام کے مطابق نوجوان کو کسی قسم کا جانی نقصان نہیں پہنچا اور اسے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی اور احتیاطی اقدامات بھی کیے گئے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی یا حساس صورتحال میں فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دیں اور ایسے معاملات میں تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں
