پاکپتن کے نواحی علاقے بستی بگے شاہ میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک اوباش ملزم نے شہری کو اغواء کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے مغوی کو برہنہ کرکے اپنی بیوی کے ہمراہ ڈنڈوں سے تشدد کیا اور اس دوران تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اور اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جاوید اقبال چدھڑ نے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پاکپتن پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ نے مزید کہا کہ ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *