رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 2824 پروازوں کے ذریعے 4 لاکھ 80 ہزار مسافر بیرون ملک روانہ ہوئے جبکہ 2825 بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے 4 لاکھ 60 ہزار مسافر مختلف ممالک سے سیالکوٹ ائیرپورٹ پہنچے۔

ایف آئی اے امیگریشن نے سال 2025 کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب 116 ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد میں 43 ملزمان کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران جبکہ 73 ملزمان کو پاکستان پہنچنے پر حراست میں لیا گیا۔ تمام گرفتار ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھے۔ ان میں سے 24 ملزمان پنجاب پولیس اور 28 ملزمان اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز کو مطلوب تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2025 کے دوران 44 مسافروں کو جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے سے روکا گیا جبکہ غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 83 مسافروں کو بھی بروقت کارروائی کے ذریعے روک لیا گیا۔ مذکورہ مسافروں کے قبضے سے لیبیا کے ذریعے غیر قانونی سمندری راستے سے یورپ جانے کے شواہد برآمد ہوئے۔

اسی طرح جعلی ویزا، ٹمپرڈ پاسپورٹ اور جعلی مہروں پر پاکستان پہنچنے والے 18 مسافروں کو گرفتار کیا گیا۔ انسانی سمگلنگ جیسے گھناونے جرم کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے انٹرنیشنل اداروں کے تعاون سے 8 تربیتی سیشنز منعقد کیے گئے، جن میں 114 سے زائد امیگریشن افسران کو انسانی سمگلنگ کی روک تھام سے متعلق خصوصی تربیت دی گئی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی سفری نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *