تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سید یاسر عباس نے ہمراہ ٹیم کے سال 2023 کے مقدمہ نمبر 42 بجرم 406 ت پ میں مطلوب مجرم اشتہاری قاسم ضیاء ولد ملک نور حسین سکنہ سادات کالونی واہ کینٹ ضلع راولپنڈی کو گرفتار کر لیاجبکہ تھانہ باہتر پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عاقل رئیس نے ہمراہ ٹیم کے سال 2025 کے مقدمہ نمبر260 بجرم 337Fv/337Lii ت پ میں مطلوب مجرم اشتہاری عاصم علی ولد محمد ریاض سکنہ تربیٹھی تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر مسعود حسین نے ہمراہ ٹیم کے سال 2025 کے مقدمہ نمبر 252 بجرم 354/506 ت پ میں مطلوب مجرم اشتہاری مسمی شعیب ایوب ولد محمد ایوب سکنہ کاملپور مائیاں تحصیل فتح جنگ ضلع اٹک کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار مجرمان اشتہاریوں سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے