اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی  کی انتظامیہ نے بجلی کی پیداوار میں عارضی کمی کے باعث اٹک سمیت پورے آئیسکو ریجن میں لوڈ مینجمنٹ کے نفاذ کی تصدیق کر دی ہے۔اپنے بیان میں ترجمان آئیسکو نے کہا کہ“معزز صارفین کو تمام فورمز کے ذریعے آئیسکو ریجن میں ہونے والے امور سے باخبر رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ بجلی کی پیداوار میں عارضی کمی کے باعث اس وقت آئیسکو کو طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ دستیاب نہیں ہے، جس کی وجہ سے ریجن بھر میں لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔”آئیسکو انتظامیہ کے مطابق جیسے ہی مطلوبہ بجلی کوٹہ دستیاب ہوگا، صارفین کو بلا تعطل اور مسلسل بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ انتظامیہ شہریوں کو بجلی بندش سے ہونے والی تکلیف سے مکمل آگاہ ہے، اور اس مشکل صورتحال میں صارفین سے معذرت اور تعاون کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بیان میں کہا گیا کہ ہم بجلی کی بندش سے پیدا ہونے والی مشکلات کو سمجھتے ہیں، اس لیے تمام صارفین سے معذرت خواہ ہیں اور ان سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں تاکہ اس ہنگامی صورتحال سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے۔آئیسکو حکام نے یقین دہانی کرائی کہ یہ لوڈ مینجمنٹ عارضی ہے اور جیسے ہی سسٹم بہتر ہوگا، بجلی بحالی کا عمل فوراً شروع کر دیا جائے گا

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ میرا تعلق ایک پڑھے لکھے خاندان سے ہے میرے والد پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ میجر ہیں، اور والدہ بھی بہت زیادہ تعلیم یافتہ تھیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *