اٹک پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، بددیانتی سے شہری کی گاڑی ہڑپ کرنے والا مجرم اشتہاری گرفتار، تفتیش جاری
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک پولیس کے سب انسپکٹر افتخار احمد نے ہمراہ ٹیم سال 2024 کے مقدمہ نمبر 417 بجرم 406 ت پ میں مطلوب مجرم اشتہاری جمیل احمد ولد عطاء محمود سکنہ فاروق اعظم کالونی، اٹک کو گرفتار کر لیا،ملزم گرفتاری کے خوف سے دانستہ طور پر روپوش ہو گیا تھا، جسے پولیس نے جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ گرفتار مجرم اشتہاری سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق تھانہ جنڈ پولیس کے سب انسپکٹر محمد عثمان نے ہمراہ ٹیم کے دوران چیکنگ عادل جبار ولد سعید اختر سکنہ مڑیالہ تحصیل جنڈ ضلع اٹک سے 1200 گرام آئس برآمد کر لی،اسی طرح تھانہ سٹی اٹک پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد فراز خان نے ہمراہ ٹیم کے مسمی احتشام ناصر ولد ناصر سکنہ کالم لائن محلہ صدر بازار اٹک کینٹ سے 10 لیٹر شراب اور مسمی کیلسن ولد تنویر مسیح سکنہ چھوئی روڈ محلہ بجلی گھر اٹک سے بھی 10 لیٹر شراب برآمد کر لی جبکہ تھانہ انجراء پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ایوب خان نے ہمراہ ٹیم دوران چیکنگ مسمی ذوالفقار علی خان ولد سردار علی خان سکنہ رکھوان مکھڈ شریف تحصیل جنڈ ضلع اٹک سے اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہونے پر گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔