وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گراں فروشی، ایل پی جی گیس سے گاڑیوں میں غیر قانونی فلنگ اور پٹرول پمپ کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا کی سربراہی میں چلائی گئی مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر اٹک محمد عارف قریشی نے سول بازار اٹک ،پیپلز کالونی اعوان شریف،حاجی شاہ، بوٹا اور گوندل کا دورہ کر کے دوران چیکنگ بڑا گوشت زائد نرخوں پر فروخت کرنے پر ایک قصاب کی دکان کو سیل اور باقی تاجروں کو جرمانہ ،حاجی شاہ میں ایل پی جی گیس گاڑیوں میں فلنگ کرنے پر دکان سیل کی گئی، گوندل میں زائد نرخوں پر سبزی فروٹ اور ریٹ لسٹ نہ لگانے والوں پر بھی جرمانے کیے ڈھوک فتح اٹک شہر میں گاڑیوں میں ایل پی جی گیس فلنگ کرنے پر چار دکان کو سیل کیا گیا ،گاوں بوٹا میں مین روڈ فتح جنگ پر قائم غیر قانونی پٹرول ایجنسی کو بھی سیل کیا گیا انہوں نے مجموعی طور پر ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ کیا،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے سی محمد عارف قریشی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا کی سربراہی میں گراں فروشی اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف یہ سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے تاجروں کو کہا کہ وہ رمضان المبارک میں اشیاء خوردو نوش حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر ہی فروخت کریں زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف نہ صرف جرمانہ بلکہ ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا جائے گا ۔