ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نےگورنمنٹ اسفند یار بخاری ہسپتال اٹک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مستحق افراد کے لیے یکم رمضان المبارک سے افطار دسترخوان کے انعقاد کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید،اسسٹنٹ کمشنر اٹک عارف قریشی، چیف افیسر بلدیہ اٹک سردار افتاب احمد خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے افطار کے انتظامات کے لیے مختص مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مستحق اور ضرورت مند افراد کو بروقت اور معیاری افطار کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور انتظامات میں کسی قسم کی کمی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مزید ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کی سہولت اور خدمت کو ترجیح دی جائے تاکہ روزہ داروں کو باعزت اور بہترین ماحول میں افطار فراہم کی جائے ۔