وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں امسال ضلع اٹک میں ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا کی سربراہی میں رمضان بازاروں کا نہایت منظم، شفاف اور عوام دوست انداز میں انعقاد کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو معیاری اشیائے ضروریہ ارزاں نرخوں پر باآسانی دستیاب ہوں۔ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار پنجاب اسمبلی مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی تین۔ چیئرمین ہیلتھ کمیٹی اٹک ملک حمید اکبر خان ۔ ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) محمد سلیم شہزاد ۔ صدر اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ارم خان ۔ نائب صدر نبیلہ شاہین۔ سنئیر نائب صدر رومانہ جبین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ۔ ممبران ایگزیکٹیو کمیٹی اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری رابعہ گل۔ رخشندہ کوکب اور لبنی منصب جنرل سیکرٹری محمد ارسلان ۔ چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان ۔ صدر مسلم لیگ(ن) حلقہ پی پی تین اٹک میاں شاہ نواز شانی بھائی بھی موجود تھے ۔ ان شخصیات نے رمضان بازار اٹک کا تفصیلی دورہ بھی کیا۔ملک حمید اکبر خان ۔ محمد سلیم شہزاد اور اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفدنے رمضان بازار میں قائم آٹا، چینی، دالیں، سبزیاں، پھل، گوشت اور دیگر اشیائے ضروریہ کے سٹالوں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے نرخ نامے چیک کیے، اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا اور خریداروں سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ شہریوں نے رمضان بازار میں مناسب قیمتوں اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملک حمید اکبر خان اور محمد سلیم شہزاد نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہےکہ رمضان المبارک کے دوران کسی بھی صورت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام اشیاء حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کی جائیں۔ انہوں نے وہ موجود افسران کو کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں اور معیار کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

رمضان بازاروں کا مقصد عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے، انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا کی سربراہی میں انتظامیہ کی جانب سے عوامی سہولت کے تمام تقاضے پورے کرنے۔ صفائی ستھرائی، سکیورٹی، پینے کے صاف پانی اور سایہ دار جگہوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے تاکہ شہری سکون اور اطمینان کے ساتھ خریداری کر سکیں۔ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے فیلڈ میں موجود رہ کر نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اگر کوئی دکاندار سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرے تو فوری طور پر انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ پنجاب کی پالیسی کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا اور کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اٹک وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نہگبان رمضان بازار بہترین کاوش ہے اس طرح کے بازار جن کی بہت افادیت ہے سارا سال لگائیں جائیں تاکہ شہریوں کو پورے سال مناسب نرخوں پر اشیائے خوردونوش دستیاب ہوسکیں ۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *