گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول جلو، تحصیل حسن ابدال میں آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دورانِ کلاس ایک طالب علم عبدالوہاب کو اچانک دل کا دورہ پڑا
سکول کے ہیڈ ماسٹر نے فوری طور پر اور ڈپٹی ڈی ای او (مردانہ) راؤ عبدالقادر کو اطلاع دی۔ متعلقہ افسر موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو عملے کے ہمراہ بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم تمام تر کوششوں کے باوجود طالب علم جانبر نہ ہو سکا اور خالقِ حقیقی سے جا ملا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی ای او ایجوکیشن ضلع اٹک ڈاکٹر محمد اظہر اور ڈی ای او ایلیمنٹری سید تقی عباس بھی ہسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے مرحوم عبدالوہاب کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔