وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران ڈپٹی کمشنر راو عاطف رضا کی سربراہی میں ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر پرائس مجسٹریٹ دورے کر کے گراں فروشوں کے خلاف کاروائی میں مصروف ہیں اسسٹنٹ کمشنر اٹک محمد عارف قریشی نے پیپلز کالونی مارکیٹ کا دورہ کر کے بڑا گوشت زائد نرخوں پر فروخت کرنے پر کاروائی کرتے ہوئے دو دکانیں سیل کر دیں ،سبزی فروٹ مرغ مہنگا فروخت کرنے پر مجموعی طور پر 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ،اے سی محمد عارف قریشی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر راوعاطف رضا کی نگرانی میں گرا فروشوں کے خلاف کاروائی اور چیکنگ کا یہ سلسلہ ماہ رمضان المبارک اور اس کے بعد بھی جاری رہے گا انہوں نے خبردار کیا کہ تاجر گراں فروشی سے باز آ جائیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا جس میں جرمانہ کے علاوہ ایف آئی آر بھی دی جائیں گی۔