اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل اٹک عبدالرحمان اخوند نے رمضان تحفظ بازار کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مختلف سٹالز پر کنزیومرز کو دی جانے والی اشیاء کے متعلق اشیاء کے ریٹ لسٹ اور خریداری رسیدات چیک کی اور موقع پر موجود صارفین سے ان کو دی جانے والی سہولیات اور فروخت کردہ اشیاء کے بارے میں انٹرویو لیا موقع پر موجود صارفین نے تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو تازہ اشیاء مناسب ریٹ پر مل رہی ہیں اور وہ اپنی خریداری کے سلسلے میں مطمئن ہیں لوگوں کا کہنا تھا کہ اس سال وہ رمضان کے روزے اشیاء کی فراوانی اور مناسب ریٹ ہونے کی وجہ سے سکون سے گزاریں گے عوام نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کہ ماہ رمضان کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے سستے بازاروں کے اقدام کو خوب سراہا _