وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور میاں محمد نواز شریف مری میی دوروزہ قیام اور گورنمنٹ ہاؤس کشمیر پوائنٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد مری ما ل روڈکادورہ کیا اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ عوام کی ایک بڑی تعداد مال روڈ پر جمع تھیں
جونہی محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مال روڈ داخل ھوۓ تووہاں موجود مسلم لیگ ن کے کارکنان اور شہریوں نے ان کا پرتپاک اسقبال کیا اور زبردست نعرہ بازی کی نواز شریف نے گاڑی سے اتر کر عوام اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا سیاحوں بچوں اورکارکنوں نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں
اس موقع پر مری کے ایک شہری نے مال روڈ پر ھونے والے آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ھوۓ کہا اس سے تاجروں کی ایک بڑی تعداد متاثر ھوگی جس پر نواز شریف نے کہا کہ جو بھی فیصلہ ھوا وہ تاجروں کے حق میں ھو گاجنید صفدر بھی وزیر اعلیٰ کے ھمراہ تھے