رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ضلع ساہیوال کے تمام تھیٹرز بند رہیں گے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ضلع بھر کے تمام تھیٹرز بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 18 فروری سے 30 رمضان المبارک تک ضلع ساہیوال کے تمام تھیٹرز مکمل طور پر بند رہیں گے۔ اس اقدام کا مقصد ماہِ صیام کے تقدس، مذہبی جذبات اور عوامی احساسات کا احترام یقینی بنانا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام تھیٹر مالکان اور انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔