وزیرِاعلیٰ پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی قیادت میں اٹک پولیس نے رمضان المبارک میں ضلع بھر کے بازاروں اور عوامی مقامات پر خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر، جامع اور مربوط سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خواتین کو باعزت، محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے مختلف بازاروں اور رش والی عوامی جگہوں پر خصوصی پولیس اسکواڈ تعینات کیے گئے ہیں۔ یہ اسکواڈ نہ صرف مسلسل گشت کر رہے ہیں بلکہ خواتین کی فوری مدد، رہنمائی اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانا اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ خواتین کے ساتھ کسی بھی قسم کی ہراسانی، بدسلوکی یا ناخوشگوار واقعے کی صورت میں شہری بلا جھجک فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں یا پنجاب پولیس سیف سٹی ایپ کے ذریعے اطلاع دیں۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *