ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے کہا ہے کہ ضلع اٹک کے کہ خصوصی افراد کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال میں خصوصی بچوں میں ویل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم ایس گورنمنٹ اسفند یار بخاری ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر جواد الہی،این سی ایچ ڈی کے ڈسٹرکٹ مینجر شہزاد ہاشمی،میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسرمحمد زبیراور دیگر متعلقہ افراد بھی موجود تھے تقریب میں ڈپٹی کمشنر اٹک کی جانب سے کی جانب سے میں خصوصی بچوں میں ویل چیئرز کی تقسیم کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک راؤ عاطف رضا نے کہا کہ نے خطاب کرتے ہوئے خصوصی بچوں کی بحالی اور انہیں معاشرے کا فعال فرد بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ خصوصی بچوں کی کفالت اور معاونت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور ضلعی انتظامیہ ایسے فلاحی اقدامات کی بھرپور سرپرستی جاری رکھے گی۔

تقریب کے دوران 50 خصوصی بچوں میں کسٹمائز ویل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ یہ پروگرام کا دوسرا مرحلہ تھا، جبکہ پہلے مرحلے میں 350 ویل چیئرز خصوصی بچوں میں تقسیم کی جا چکی ہیں۔اس موقع پر این جی او کے نمائندگان، غیر ملکی مہمانانِ گرامی اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ شرکاء نے اس اقدام کو خصوصی بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔ڈپٹی کمشنر نے این جی او کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ سرکاری و نجی اداروں کے باہمی اشتراک سے ہی معاشرتی فلاح و بہبود کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *