کرک: خیبر چوک کے قریب دو افراد کے قتل کے خلاف احتجاج، انڈس ہائی وے بلاک، ٹریفک بری طرح متاثر
کرک کے علاقے خیبر چوک کے قریب دو افراد کے بہیمانہ قتل کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین نے میٹھا خیل کے قریب انڈس ہائی وے کو بلاک کر دیا، جس کے باعث خیبر سے کراچی جانے والی ٹریفک بری طرح متاثر ہو گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بے گناہ افراد کو قتل کرنا کھلا ظلم ہے اور قاتلوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ احتجاج کے باعث مسافر گاڑیاں، مال بردار ٹرک اور دیگر ٹریفک طویل قطاروں میں پھنس گئی، جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مظاہرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں قیامِ امن کو یقینی بنایا جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ احتجاج کی قیادت تحریک انصاف کے تحصیل میئر عظمت علی اور دیگر ویلج ناظمین کر رہے ہیں۔
آخری اطلاعات تک احتجاج جاری تھا جبکہ انتظامیہ اور پولیس حکام مظاہرین سے مذاکرات کے ذریعے صورتحال کو قابو میں لانے کی کوشش کر رہے تھے۔

 

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *