تفتان

اہلیانِ تفتان کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک بھرپور کار ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز سیندک کراس سے ہوا جو مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی تفتان بازار کے مین چورنگی پر ایک بڑے عوامی اجتماع کی شکل اختیار کر گئی۔اس کار ریلی میں اہلیانِ تفتان کے علاوہ سول سوسائٹی، طلباء، انجمن تاجران اور تفتان ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ ریلی میں 20 میٹر طویل قومی پرچم خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا مین چورنگی پر قبائلی معتبرین اور مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اہلیانِ تفتان ایک امن پسند قوم ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج اور وطنِ عزیز پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان یا پاک فوج کے خلاف کسی بھی قسم کی بات یا سازش کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور عوام ہر حال میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ رہیں گے۔ریلی کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے تفتان پولیس نے بھرپور سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے، جس کی بدولت پروگرام پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔ریلی کا مقصد پاک فوج سے یکجہتی، ملکی سالمیت کے عزم اور قومی اتحاد کا بھرپور پیغام دینا تھا، جس میں اہلیانِ تفتان نے بھرپور انداز میں اپنی حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *