تفصیلات کے مطابق کیڈٹ کالج حسن ابدال میں منعقد ایک اہم تقریب میں وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، تقریب کے موقع پر اٹک پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت، مؤثر اور فول پروف انتظامات کیے گئے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔ کیڈٹ کالج اور اس کے گرد و نواح میں پولیس افسران و اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی رکھی گئی، سیکیورٹی انتظامات کی براہِ راست نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے خود کی اور وہ تقریب کے دوران موقع پر موجود رہے۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ اور متحرک ہے۔