تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس اٹک میں ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی (DICC) کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اٹک انیل سعید سمیت پولیس، ضلعی انتظامیہ اور حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی، میٹنگ کے دوران ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ موجودہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پیشگی حفاظتی اقدامات اور مؤثر حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ کوآرڈینیشن نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ بروقت اور مؤثر معلومات کا تبادلہ یقینی بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے قبل مؤثر کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

 

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *