مٹیاری

حروں کے روحانی پیشوا اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط، مستحکم اور امن پسند ملک ہے، جہاں پاک فوج کی عظیم قربانیوں، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انتھک محنت کے باعث دہشت گردی پر مؤثر قابو پا لیا گیا ہے اور قومی وحدت مضبوط بنیادوں پر قائم ہو چکی ہے۔

مٹیاری کے نواحی علاقے میں فقیر خلیفہ قادر بخش اور ایڈووکیٹ محرم ابڑو کی جانب سے دی گئی دعوت کے موقع پر مریدین سے خطاب کرتے ہوئے پیر پگارہ نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی، خودمختاری اور سرحدوں کے تحفظ کی ضامن ہے اور پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے اور آئندہ بھی ملکی دفاع اور استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔ پیر پگارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بے شمار قربانیوں، جدوجہد اور شہداء کے خون کی بدولت قائم ہوا ہے، جس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مریدین کو تلقین کی کہ وہ ملک کی ترقی، استحکام اور پاک فوج کی کامیابیوں کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔ اس موقع پر انہوں نے والدین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اور ان کی اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں، کیونکہ تعلیم ہی جہالت، انتہا پسندی اور تاریکی کے خاتمے کا مؤثر ذریعہ ہے۔

آخر میں پیر پگارہ نے مریدین کو نماز کی پابندی، ذکرِ الٰہی اور درود شریف کا ورد کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ انہی اعمال سے دنیا و آخرت کی کامیابی، قومی یکجہتی اور معاشرتی امن ممکن ہے۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *