قصور میں چار سالہ معصوم بچی کے ساتھ پیش آنے والے درندگی کے افسوسناک واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد متاثرہ بچی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے فوری طور پر لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم اس کا علاج کر رہی ہے۔

واقعے کا صوبائی وزیرِ قانون رانا محمد اقبال خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ بچی کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ وزیرِ قانون نے ڈی پی او قصور سے واقعے کی فوری رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

رانا محمد اقبال خان نے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ بچی کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں کے ساتھ ظلم کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور ایسے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

صوبائی وزیرِ قانون نے واضح کیا کہ مجرموں کو قانون کے شکنجے میں لا کر عبرتناک سزا دلوائی جائے گی تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسے گھناؤنے جرائم کرنے کی جرات نہ کر سکے

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *