اٹک پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس نے سوشل میڈیا مانیٹرنگ کے دوران اسلحہ کی نمائش میں ملوث عناصر کی نشاندہی کی، جس پر فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ بسال پولیس کی ٹیم نے ملزم محمد ذیشان ولد فضل حسین سکنہ مروال تحصیل جنڈ ضلع اٹک کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔
*ترجمان اٹک پولیس*