ضلع اٹک میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے روز بھی اٹک پولیس کی جانب سے محکمہ صحت کی ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیو مہم کے دوران بچوں کو محفوظ مستقبل فراہم کرنے کے لیے پولیس پوری طرح متحرک ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، تاکہ پولیو ٹیمیں بلا خوف و خطر گھر گھر جا کر کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا سکیں۔
ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کا کہنا تھا کہ بچوں کا محفوظ مستقبل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور اٹک پولیس اس قومی فریضے کی ادائیگی میں محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔
ترجمان اٹک پولیس کے مطابق پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔