ورلڈ بینک کے صدر اجے پال سنگھ بنگا نے خوشاب کا دورہ کیا، جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین قمر زمان نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ ضلعی افسران بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران پنجاب اسمبلی کے رکن ملک محمد آصف بھا نے اجے پال سنگھ بنگا اور ان کی اہلیہ کو خوشاب کی روایتی شال پہنائی۔ بعد ازاں صدر ورلڈ بینک نے مین بازار خوشاب میں واقع اپنے آباؤ اجداد کے گھر کا دورہ کیا، جہاں انہیں ان کے آبائی مکان سے متعلق ریونیو ریکارڈ بھی دکھایا گیا۔

اجے پال سنگھ بنگا نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیرِ انتظام گوردوارہ سنگھ سبھا خوشاب میں بھی حاضری دی اور وہاں کی گئی تزئین و آرائش اور انتظامات کو سراہا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے سکھ مذہبی ورثے کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر زمان نے صدر ورلڈ بینک کو خصوصی تحائف بھی پیش کیے۔ اجے پال سنگھ بنگا نے پاکستان میں مذہبی آزادی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عالمی سطح پر مثبت پیغام دیتے ہیں۔

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے اس موقع پر کہا کہ بورڈ مذہبی ورثے کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق اقدامات کر رہا ہے اور سکھ یاتریوں کو مذہبی سہولیات اور مہمان نوازی فراہم کی جا رہی ہے۔

صدر ورلڈ بینک کے دورۂ خوشاب کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات مؤثر اور مثالی رہے۔ حکام کے مطابق اس دورے سے پاکستان کا مثبت تشخص بین الاقوامی سطح پر مزید اجاگر ہوا ہے۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *