تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اٹک پولیس کو بذریعہ پولیس ایمرجنسی نمبر 15 اطلاع موصول ہوئی کہ مسجد نور والی گلی اٹک شہر خالی پلاٹ میں ایک نامعلوم شخص کی نعش پڑی ہے۔اطلاع پر تھانہ سٹی اٹک پولیس کی ٹیم فورا موقع پر پہنچی تو ایک نامعلوم نوجوان لڑکے کی نعش پڑی تھی جسکے جسم پر تشدد کے نشانات اور گلے پر پھندے کا نشان موجود تھا جسکو کسی نامعلوم شخص/اشخاص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کیا۔نعش کو برائے پوسمارٹم DHQ ہسپتال اٹک منتقل کر کے تھانہ سٹی اٹک پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےایس پی انوسٹی گیشن اٹک زینب ایوب،ایس ڈی پی او صدر سرکل ملک افتخار اور ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک انسپکٹر قمر سلطان کے زیر نگرانی، انچارج HIU اور دیگر پولیس افسران و جوانان تھانہ سٹی اٹک پر مشتمل ٹیم تشکیل دی واقعہ میں ملوث نامعلوم ملزم/ملزمان کو جلداز جلد ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کا ٹاسک سونپا پولیس ٹیم نے اشتہار شوروغوغا اور سوشل میڈیا پر تشہیر کے ذریعے مقتول کی شناخت ممکن بنائی اور اس کے ورثاء تک رسائی حاصل کی۔ شبانہ روز محنت، پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور کمیونٹی پولیسنگ کی مدد سے مقتول محمد اویس ولد جنید خان ساکن کوہاٹ کے قتل میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان محمد حمزہ ولد اسرافیل،احسان اللہ ولد حاضر بادشاہ، نعمان ریاض ولد ریاض احمد، خاکشاد بیگم زوجہ حاضر بادشاہ اور سمعیہ بی بی زوجہ سجاد خان سکنائے ہنگو حال اسلم کالونی اٹک شہر نے نوجوان محمد اویس (مقتول ) کو قتل کر کے اسکی نعش مسجد نور والی گلی اٹک شہر خالی پلاٹ میں پھینک دی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے تھانہ سٹی اٹک پولیس ٹیم کو اچھی کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

 

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *