اٹک: اینٹی کرپشن کی کامیاب ٹراپ ریڈ، تحصیلدار عدالت کا کلرک 50 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار

اٹک: اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے رشوت ستانی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے تحصیلدار اٹک کی عدالت میں تعینات ریڈر/کلرک کو 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق یہ کارروائی ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی ہدایات پر عیسیٰ خان ولد محمد تاج، سکنہ گولڑہ، ضلع اٹک کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔ شکایت کنندہ کا مؤقف تھا کہ ملزم محمد اظہر (ریڈر/کلرک) اس کے تقسیمِ جائیداد کے مقدمے کو تحصیلدار اٹک کی عدالت میں پراسیس کرنے کے عوض 50 ہزار روپے رشوت طلب کر رہا تھا۔

تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ اٹک احمد ضیاء کی نگرانی میں اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اٹک جہانزیب خان کی قیادت میں ٹیم نے کامیاب ٹراپ ریڈ کی، جس دوران ملزم سے 50 ہزار روپے رشوت کی رقم برآمد کر لی گئی۔

اس حوالے سے ایف آئی آر نمبر 1/26 بجرم دفعہ 161 تعزیراتِ پاکستان اور دفعات 5/2/47 پریوینشن آف کرپشن ایکٹ کے تحت مورخہ 31 جنوری 2026ء کو تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اٹک میں درج کر لی گئی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

 

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *