خانیوال: تھانہ عبدالحکیم کے علاقہ میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول علی جپہ سے 10 سالہ بچے کی لاش برآمد ہونے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جاں بحق بچے کی شناخت 10 سالہ سلیمان کے نام سے ہو گئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او اسماعیل کھاڑک، ایس پی انویسٹی گیشن جان محمد اور ڈی ایس پی کبیروالا منور گجر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

پولیس کے مطابق مقتول بچے سلیمان کی گمشدگی کی رپورٹ گزشتہ رات تھانہ عبدالحکیم میں درج کرائی گئی تھی، جس پر پولیس نے اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی تھی۔ تاہم آج بچے کی لاش ملنے کے بعد کیس نے سنگین رخ اختیار کر لیا ہے۔

کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہی ہیں، جبکہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈی پی او اسماعیل کھاڑک کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کو جلد ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

 

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *