نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ (این سی ایچ ڈی) اور اٹک کی مقامی این جی او غازی بروتھا کے باہمی اشتراک سے تحصیل اٹک کے دو دیہات میں دو لٹریسی سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ ہر سنٹر میں بیس بیس (20، 20) لرنرز کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ ہر سنٹر کے لیے ایک ایک تربیت یافتہ خاتون ٹیچر تعینات کی گئی ہے۔
اس منصوبے کے تحت این سی ایچ ڈی کی جانب سے لٹریسی سنٹرز کو درسی کتب، دفتری سامان اور اسٹیشنری فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ٹیچرز کی ٹریننگ اور تعلیمی سرگرمیوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ بھی این سی ایچ ڈی کی ذمہ داری ہوگی۔ جبکہ این جی او غازی بروتھا کی ٹیم ٹیچرز کو ماہانہ تنخواہ فراہم کرے گی اور مانیٹرنگ کے عمل میں بھی بھرپور تعاون کرے گی۔
ان لٹریسی سنٹرز میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز 2 فروری 2026ء سے کیا جائے گا۔ منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں لرنرز کی بیس لائن اسیسمنٹ کی گئی، ٹیچرز کو ضروری تربیت دی گئی اور لرنرز میں درسی کتب تقسیم کی گئیں۔
اس اقدام کا مقصد علاقے میں بالغ افراد کی خواندگی کو فروغ دینا اور تعلیم کے ذریعے سماجی ترقی کو مستحکم کرنا ہے