ڈپٹی کمشنر اٹک کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، رمضان بازار کے قیام کے حوالے سے ہدایات جاری

ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے شہر کی خوبصورتی اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے اٹک شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد شہر کی مجموعی حالت بہتر بنانا اور رمضان المبارک کے سلسلے میں رمضان بازار کے قیام کے لیے موزوں جگہ کا تعین کرنا تھا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو شہر کی صفائی، تجاوزات کے خاتمے، سڑکوں اور بازاروں کی خوبصورتی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو اشیائے خوردونوش مناسب نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے رمضان بازار کا قیام حکومت پنجاب کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، جس کے لیے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا نے رمضان بازار میں سہولیات، پارکنگ، صفائی ستھرائی، سیکیورٹی اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی کے امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو باہمی تعاون سے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔

دورے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیس سعید بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے بھی انتظامی امور اور رمضان بازار کے انتظامات سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر اٹک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی اور شہر کی خوبصورتی اور نظم و ضبط پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *