پاراچنار:

قومی اسمبلی میں ضلع کرم سے منتخب رکنِ قومی اسمبلی اور مجلس وحدت المسلمین کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین نے آج اسلام آباد میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع کرم اور خیبر کے مختلف علاقوں میں جاری فوجی آپریشن، اس کے نتیجے میں ہونے والی نقل مکانی اور متاثرہ افراد کو درپیش مشکلات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر قبائلی اضلاع میں عوام کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے انجینئر حمید حسین کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ضلع کرم کا دورہ کریں اور عارضی کیمپوں میں مقیم متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں۔

واضح رہے کہ وسطی کرم اور وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہو کر عارضی کیمپوں میں منتقل ہو چکے ہیں، جہاں شدید سردی اور برفباری کے باعث انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *