اٹک: ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کی جانب سے مارکیٹ وزٹ، خلاف ورزی پر نوٹسز جاری

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل اٹک عبدالرحمن اخوند خیل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران متعدد دکانداروں کو ریٹ لسٹیں اور اوزان نمایاں طور پر آویزاں نہ کرنے پر نوٹسز جاری کیے گئے، جبکہ بعض دکانداروں کو مزید کارروائی کے لیے ڈپٹی کمشنر اٹک کے دفتر میں طلبی کے نوٹس بھی جاری کیے گئے۔

مارکیٹ وزٹ کے دوران دکانداروں کی جانب سے گاہکوں کو جاری کیے جانے والے بلوں کے نمونے بھی چیک کیے گئے تاکہ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت شفافیت اور قانونی تقاضوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحمن اخوند خیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ سے کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 کے تحت آگاہی مہم بھی جاری ہے، جس کے تحت مختلف سرکاری و نجی اداروں میں آگاہی سیمینارز منعقد کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس آگاہی مہم کے نتیجے میں عوام کو اپنے حقوق کے بارے میں شعور حاصل ہو رہا ہے اور مارکیٹ میں صارفین کو واضح ریلیف مل رہا ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *