ڈپٹی رجسٹرار وفاقی محتسب فیصل آباد زون یاسر شبیر ملک کی ایس ای لیسکو آفس ننکانہ صاحب میں عوامی شکایات کی سماعت، 45 درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا گیا
ڈپٹی رجسٹرار وفاقی محتسب فیصل آباد زون یاسر شبیر ملک نے ایس ای لیسکو آفس میں وفاقی محکموں سے متعلقہ عوامی شکایات کی سماعت کی، انہوں نے لیسکو سے متعلقہ 29, سوئی گیس کے بارے دس اور نادرا، پاسپورٹ اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت مختلف وفاقی محکموں سے متعلقہ 45 عوامی شکایات کی سماعت کی اور فریقین کا موقف سننے پر بعد درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کیا، اس موقع پر انہوں نے وفاقی محکموں کے افسران اور نمائندگان کو ہدائیت کی کہ وہ دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آئیں اور ان کے مسائل کے جلد حل کے لئے ہر ممکن کوشش کریں جو ان کی محکمانہ ذمہ داری بھی ہے اور نیکی بھی، انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدائیت پر دور دراز کے علاقوں میں خود جاکر عوامی شکایات سننے کا مقصد انہیں باآسانی ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے، لوگ وفاقی محکموں سے متعلقہ اپنی شکایات کو آسان ترین طریقے سے اور بلامعاوضہ وفاقی محتسب کے پاس درج کروا سکتے ہیں جس پر انہیں کم ترین وقت میں اور شفاف طریقے سے ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جاتا ہے۔۔