تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچے کے والد نے جومحنت مز دوری کرتاہے تھانہ فتح جنگ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ وہ کام سے واپس آیا تواس کا 13سالہ بیٹا کافی پریشان تھا میں نے بیٹے سے پریشانی کی وجہ دریافت کی تو میرے بیٹے نے بتایا کہ آج دن کو میں اپنے گھر کے پاس چوک میں موجود تھا تو محمد سمیر مجھے اپنی بیٹھک میں لے گیا، جہاں اس کےدو ساتھی محمد عثمان اور محمد عاطف پہلے سے موجود تھے تینوں نے مل کرمیرے ساتھ بدفعلی کی اور میری غیراخلاقی ویڈیوز بھی بنائی ہیں،پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد ملزمان محمد سمیر عرف گڈو ولد محمد سفیر ،محمد عثمان ولد بشارت اور محمد عاطف ولد شہباز سکنائےگلیال کو انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *