غیرقانونی طریقے سے بھاری مقدار میں پٹرول و ڈیزل سمگل کرنے والے تین ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق دوران گشت تھانہ صدر اٹک پولیس کی ٹیم کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ چند افراد غیر قانونی طریقے سے بھاری مقدار میں پٹرول و ڈیزل سمگل کر رہے ہیں اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر اٹک پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ریڈ کر کے دو مختلف کاروائیوں میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا،پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 134 گیلن پٹرول و ڈیزل قبضے میں لے لیے،گرفتار ملزمان میں نیاز احمد ولد محمد اقبال،راشد علی ولد محمد خان اور سعید احمد ولد نذیر احمد سکنائے باغ نیلاب شامل ہیں،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔