اٹک .ایس ای سرکل اٹک سردار محمد سلیم خان نے ایس ڈی او اشفاق وزیر خان کو بہترین کارگی پر اعزازی سرٹیفکیٹ سے نوازا ، ایس ڈی او اشفاق وزیر خان نےعلاقے میں بجلی کی ترسیل کو یقینی بنانے، عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور بجلی کے نظام کو مستحکم کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں، متعلقہ محکمے کی جانب سے ہر ممکن شعبے میں اصلاحات متعارف کروائی گئیں جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، بجلی کی ترسیل کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے نہ صرف فراہمی کو بہتر بنایا گیا بلکہ صارفین کو درپیش مسائل کے فوری حل کو بھی یقینی بنایا گیا،حکام کے مطابق لائن لاسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جو مؤثر نگرانی اور جدید حکمت عملی کا نتیجہ ہے، بجلی کے نظام پر بوجھ کم کرنے اور لوڈ بیلنس کو بہتر بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں نئے ٹرانسفارمرز نصب کیے گئے، جس سے وولٹیج کے مسائل میں واضح بہتری آئی ہے اور صارفین کو زیادہ مستحکم بجلی فراہم کی جا رہی ہے،محکمے کی جانب سے ریکوری کے نظام کو بھی مزید مضبوط بنایا گیا ہے، جس کے تحت بلوں کی وصولی میں اضافہ ہوا ہے اور مالی نظم و ضبط بہتر ہوا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ ریکوری سے نہ صرف ادارے کو مالی استحکام ملا بلکہ بجلی کے نظام کی بہتری کے لیے وسائل بھی دستیاب ہوئے،اس کے ساتھ ساتھ بجلی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے سخت کاروائیاں کی گئیں،مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے اور غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے گئے، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی،عوامی حلقوں نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بجلی کی فراہمی مزید بہتر ہوگی اور مسائل میں کمی آئے گی،حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور بجلی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، ان کی عوام دوست پالیسی کی وجہ اہلیان علاقہ کے سیاسی سماجی، مذہبی اور صحافتی تنظیموں نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔