بٹگرام

ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی براہِ راست نگرانی میں ضلع بھر کے تمام مین روڈز کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔ حالیہ موسمی حالات کے باعث متاثر ہونے والی شاہراہوں کی بحالی کے لیے ضلعی انتظامیہ نے فوری اور مؤثر اقدامات کیے، جس کے نتیجے میں آمد و رفت کا نظام بحال ہو چکا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ضلع کے مختلف علاقوں میں واقع لنک روڈز کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ بھاری مشینری، متعلقہ محکموں اور فیلڈ اسٹاف کو متحرک کر دیا گیا ہے تاکہ دور دراز اور پہاڑی علاقوں تک عوام کی رسائی کو جلد از جلد ممکن بنایا جا سکے۔

روڈ کھولنے اور ٹریفک کی بحالی کے عمل میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے بھرپور کردار ادا کیا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے سڑکوں پر ٹریفک کے مؤثر انتظام اور رہنمائی کے باعث شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ بہت جلد تمام لنک روڈز بھی مکمل طور پر بحال کر دیے جائیں گے، تاکہ عوام کو محفوظ، آسان اور بلا تعطل سفری سہولیات فراہم کی جائے گی

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *