ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان یوسفزئی نے ممبر صوبائی اسمبلی سلطان روم کے ہمراہ پشاور میں چیف پیسکو انجینئر اختر حمید خان سے ملاقات کی، ملاقات میں سوات بالخصوص مینگورہ میں بدترین بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان یوسفزئی نے چیف پیسکو کو آگاہ کیا کہ سوات کے عوام باقاعدگی سے بجلی کے بلز بروقت ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود انہیں گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ اور طویل بجلی کی بندش کے باعث گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کاروباری طبقہ بھی شدید متاثر ہو رہا ہے، جس سے روزمرہ زندگی اور تجارتی سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے مطالبہ کیا کہ سوات باالخصوص مینگورہ میں بجلی کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ چیف پیسکو انجینئر اختر حمید خان نے اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی کو یقین دہانی کرائی کہ مینگورہ سمیت پورے سوات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بجلی کی بندش صرف جاری شیڈول کے مطابق ہوگی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی، جبکہ نظام کی بہتری کے لیے عملی اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔ ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان یوسفزئی نے امید ظاہر کی کہ پیسکو کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے سوات کے عوام کو جلد ریلیف ملے گا۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *