اٹک: ضلع اٹک کی تحصیل حسن ابدال کے گاؤں پنڈمہری میں گھریلو تنازع کے دوران افسوسناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں 36 سالہ ناصر ولد محفوظ نے اپنے سسرال میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 55 سالہ ساس زوجہ نثار اور 2 سالہ بیٹی کائنات ولد ناصر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ملزم نے بعد ازاں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ واقعے میں 60 سالہ سسر نثار ولد اسلم اور 6 سالہ بیٹی فلک ولد ناصر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دونوں زخمی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کا سردار موارہن خان (ڈی پی او اٹک) نے فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف اور جامع تحقیقات کے احکامات جاری کیے، جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن زینب ایوب، ڈی ایس پی حسن ابدال یاسر مطلوب کیانی اور ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال راجہ طاہر بشیر بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں واقعہ کی وجہ گھریلو تنازع سامنے آئی ہے اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ جائے وقوعہ کو محفوظ بنا لیا گیا ہے۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *