نوشہرہ: امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے معاشی ترقی اور تعلیم کے شعبے میں امریکی کاروباری اداروں کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے نوشہرہ میں کے ایف سی کے نئے ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا اور کے ایف سی کے تعاون سے قائم ڈیف ریچ اسکول کا بھی دورہ کیا؛ اس موقع پر انہوں نے امریکی اداروں کی کارپوریٹ سماجی ذمے داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکی برانڈز پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ مل کر مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں،

جبکہ ڈیف ریچ اسکول جیسے منصوبے سماعت سے محروم افراد کے لیے تعلیم اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں، انہوں نے بتایا کہ اب تک 80 سے زائد امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر چکی ہیں جو براہِ راست ایک لاکھ 20 ہزار پاکستانیوں کو روزگار فراہم کر رہی ہیں اور بالواسطہ طور پر لاکھوں افراد اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔