گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اٹک کے قائد اعظم محمد علی جناح ہال میں ایک پروقار تقریبِ تقسیمِ انعامات میں انٹرمیڈیٹ سائنس اور آرٹس گروپس میں 2024ء اور 2025ء کے سالانہ بورڈ امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ کو نقد انعامات، شیلڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ کالج اٹک ڈاکٹر سید محمد عمران نے کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی کالج کے سابق مدرس اور نامور ماہرِ تعلیم پروفیسر وجاہت اشرف قاضی جبکہ مہمان اعزاز لیفٹنٹ جنرل (ر) طاہر محمود قاضی تھے. نظامت کے فرائض پروفیسر شمس القمر عاکف نے ادا کیے۔ ہفتے کے روز منعقدہ اس تقریب میں کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر خالد جاوید صدیقی اور پروفیسر محمد امین سمیت علمی اور ادبی حلقوں سے متعدد نامور شخصیات نے شرکت کی۔ سال 2024ء میں راولپنڈی بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ امتحان میں مجموعی طور پر کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم حسان علی کو ڈاکٹر سجاد احمد قاضی ایکسیلنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جنرل (ر)طاہر محمود قاضی کے ہاتھ سے پری میڈیکل گروپ کے ہونہار طالب علم حسان علی کو شیلڈ اور ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔ سال 2025ء میں بورڈ کے امتحان میں سال اول میڈیکل گروپ میں کالج میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم محمد ابوذر کو ڈاکٹر خالق احمد ٹیپو ایکسیلنس ایوارڈ کے تحت شیلڈ اور نقد ایک لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔ پروفیسر وسیم حیدر نے اپنے ذہین شاگرد حسان علی کو اپنی جانب سے خصوصی انعام پیش کیا۔ کالج کی طرف سے 2025ء کے سالانہ
امتحان میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والے دیگر تیرہ طالب علموں کو الگ الگ تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیے گئے۔ تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں کو کالج مجلہ “مشعل” کا صدی نمبر بطور تحفہ دیا گیا۔ اس پروقار تقریب کا انتساب کالج کے سابق پرنسپل لیفٹنٹ کمانڈر ظہور احمد کے نام کیا گیا۔ سپاس نامے میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سید محمد عمران نے مہمانوں کی آمد اور طلبہ کی حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے اپنے ادارے کے طلبہ و طالبات کی نصابی و ہم نصابی کامیابیوں کا تفصیلی ذکر کیا، پروفیسر وجاہت اشرف قاضی نے گورنمنٹ کالج اٹک سے وابستہ اپنی یادوں کا تذکرہ کیا اور شہر کے نامور معالج ڈاکٹر سجاد احمد قاضی مرحوم کی یاد میں آئندہ بھی طلبہ و طالبات کو انعامات و اعزازات دینے کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ جنرل طاہر محمود قاضی نے کالج کے ہو نہار طلبہ کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی اور ضلع اٹک کے طلبہ و طالبات کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔ تقسیم انعامات کے اس پروگرام کے کامیاب انعقاد میں وائس پرنسپل پروفیسر اظہر محمود ، پروفیسر آصف حیات اور سید شوکت بخاری کی کاوشیں نمایاں رہیں۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کو پرتکلف چائے پیش کی گئی۔ گورنمنٹ گریجوایٹ کالج اٹک اس خطے کا قدیم اور مرکزی تعلیمی ادارہ ہے جو نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں روز اول سے نمایاں کارکردگی کا حامل رہا ہے، حال ہی میں اس کالج نے اپنے قیام کے سو سال مکمل کرنے پر یادگار صدی تقریبات کا بھی انعقاد کیا۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ میرا تعلق ایک پڑھے لکھے خاندان سے ہے میرے والد پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ میجر ہیں، اور والدہ بھی بہت زیادہ تعلیم یافتہ تھیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *