اٹک پولیس کی کارروائی، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد اٹک پولیس نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اٹک پولیس نے سوشل میڈیا مانیٹرنگ کے دوران اسلحہ کی نمائش میں ملوث عناصر کی نشاندہی کی، جس پر فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ بسال پولیس کی ٹیم نے ملزم محمد عثمان ولد حکمت خان سکنہ ترگڑ نئی آبادی تحصیل جنڈ ضلع اٹک کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے کے مترادف ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔