ڈاکٹر شذرہ منصب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے، جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو احتجاج اور انتشار کی سیاست ترک کر کے پارلیمنٹ میں تعمیری سیاست کرنی چاہیے۔

ننکانہ صاحب میں ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب نے کہا کہ احتجاج اور انتشار کی سیاست نے ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا اور قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اب تک پارلیمنٹ میں زیادہ تر واک آؤٹ، بائیکاٹ اور نعرے بازی کا راستہ اختیار کیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کے بعد پی ٹی آئی جمہوریت کے فروغ کے لیے پارلیمنٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی، مضبوط اپوزیشن بن کر قانون سازی کے عمل میں حصہ لے گی اور قومی مفاد کو مقدم رکھے گی۔

ڈاکٹر شذرہ منصب نے خارجہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے سمیت دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہے۔ ان کے مطابق جنگوں سے تباہی جبکہ امن سے ترقی ہوتی ہے، اسی لیے دوست ممالک کے مابین کشیدگی کم کروانا پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے اور پاکستان اس حوالے سے اپنا کردار آئندہ بھی ادا کرتا رہے گا۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ میرا تعلق ایک پڑھے لکھے خاندان سے ہے میرے والد پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ میجر ہیں، اور والدہ بھی بہت زیادہ تعلیم یافتہ تھیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *