ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل اٹک انیل سعیدنےکہاہےکہ پی ایم یو کے تحت وزیراعلی’پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی اقدامات کے دائرہ کار میں ضلع اٹک میں ڈسٹرکٹ انسپیکشن ٹیمز (DIT) تشکیل دے دی گئی ہیں، جو ڈپٹی کمشنر اٹک کی ہدایات پر بنائی گئی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ضلع بھر میں عوامی شکایات پر بروقت رسپانس، مسائل کا فوری حل اور فیلڈ سطح پر مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نےکہا کہ ڈسٹرکٹ انسپیکشن ٹیمز ضلع و تحصیل سطع پر قائم کی گئی ہیں اور ہر تحصیل میں کم از کم دو افراد پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ان ٹیموں کو فیلڈ آپریشنز کی سہولت کے لیے موٹر بائیکس اور یونیفارمز فراہم کیے گئے ہیں تاکہ وہ مقررہ علاقوں میں مؤثر انداز سے وزٹ، ریسپانس اور فالو اپ کر سکیں۔اےڈی سی جی کے مطابق ان ٹیموں کی ذمہ داری ضلع کے اندر تین ترجیحی شعبوں میں سامنے آنے والی شکایات پر کارروائی کرنا ہے جن میں آوارہ کتے، مین ہول کےڈھکن اور ستھرا پنجاب اور دیگر امور شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکایات چاہے پبلک کی جانب سے موصول ہوں، ایس ایم یو سے آئیں یا کسی بھی دوسرے چینل کے ذریعے رپورٹ ہوں، ٹیمیں ان کا بروقت نوٹس لیتےہوۓ فوری اقدامات کریں گی اور ان پر باقاعدہ مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔مزید بتایا گیا کہ ٹیموں کے پاس ایک خصوصی ایپ موجود ہے جس کے ذریعے نہ صرف کارروائی ریکارڈ کی جا سکے گی بلکہ ٹیموں کی ٹریکنگ بھی کی جا رہی ہے تاکہ فیلڈ میں حاضری، رسپانس ٹائم اور کارکردگی کی نگرانی ممکن ہو سکے۔اے ڈی سی جی انیل سعید نے اس اقدام کو عوامی سہولت اور شہری خدمات کی بہتری کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔