تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی قیادت میں اٹک پولیس اور خالد سعید میڈیکل سنٹر اٹک کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کیے گئے، مفاہمتی یادداشت کا مقصد اٹک پولیس کے حاضر سروس و ریٹائرڈ پولیس افسران اور شہداء کے اہلِ خانہ کو معیاری طبی سہولیات میں خصوصی رعایت فراہم کرنا ہے،اس معاہدے کے تحت پولیس افسران اور ان کے اہلِ خانہ کومختلف طبی سہولیات ڈاکٹر کی چیک اپ فیس،تمام لیبارٹری ٹیسٹ اورالٹراساؤنڈ پر 50 فیصد تک رعایت دی جائے گی ۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے خالد سعید میڈیکل سنٹر کی انتظامیہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اٹک پولیس اپنے افسران، جوانوں اور شہداء کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔