اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائی کورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج بنانے جبکہ 4 ایڈیشنل ججز کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے یہ فیصلہ اپنے حالیہ اجلاس میں ارکان کی اکثریت سے کیا، جس میں ایڈیشنل ججز کی کارکردگی، عدالتی امور میں خدمات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

مستقل جج بننے والے ایڈیشنل ججز کے نام:

  1. جسٹس طارق آفریدی

  2. جسٹس عبدالفیاض

  3. جسٹس صلاح الدین

  4. جسٹس صادق علی

  5. جسٹس مدثر امیر

  6. جسٹس قاضی جواد

چھ ماہ کی توسیع پانے والے ایڈیشنل ججز:

  1. جسٹس فرح جمشید

  2. جسٹس انعام اللہ

  3. جسٹس صابت اللہ

  4. جسٹس اورنگزیب

قانونی ماہرین کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اس فیصلے سے پشاور ہائی کورٹ میں عدالتی نظام کو مزید استحکام ملے گا اور زیر التوا مقدمات کے بروقت فیصلوں میں بھی مدد ملنے کی توقع ہے۔

By Syed Inam Ali Kazmi

میرا نام سید انعام علی کاظمی صحافتی میدان میں 2003 سے منسلک ہوں میں نے مختلف اخبارات کے ساتھ کام کیا اور گزشتہ 17-18 سال سے پاکستان کے ایک بڑے سرکاری ٹی وی چینل سے منسلک ہوں میرےتجربے میں مختلف موضوعات پر نیوز رپورٹنگ، بے شمار رپورٹس کی تیاری، اور پاکستان کی معروف سیاسی شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف موضوعات پر عوامی رائے اور معاشرتی مسائل پر ولاگ بناتا ہوں اور اپنا یوٹیوب چینل "انعام کاظمی ولاگ" اور ایک ٹک ٹاک اکاونٹ بھی ہے جہاں میں دلچسپ مواد شیئر کرتا ہوں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *