تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عدنان نے ہمراہ ٹیم دورانِ گشت ایک شخص کو بھکاری کے روپ میں شہریوں کو تنگ کر کے مختلف حیلے بہانوں سے رقم بٹورتے ہوئے گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم نے اپنا نام محمد اقبال ولد غلام حیدر سکنہ ڈھوک بڈھا ابوال کھنڈا تحصیل جنڈ بتایا،اسی طرح تھانہ حضرو پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف نے بھی ہمراہ ٹیم دورانِ گشت ایک اور پیشہ ور بھکاری میرو ولد جندو سکنہ محلہ حافظ آباد ڈھرکی ضلع گھوٹکی کو گرفتار کر لیا،دونوں ملزمان کے خلاف ویگرنسی آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

اٹک پولیس کا مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 02مجرمان اشتہاری گرفتار، تفتیش جاری
تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر رضوان احمد نے ہمراہ ٹیم کے سال 2023 کے مقدمہ نمبر 75 بجرم 489Fت پ میں مطلوب مجرم اشتہاری محمد جنید ولد شعیب محمد سکنہ ویسہ تحصیل حضرو کو گرفتار کر لیاجبکہ تھانہ انجراء پولیس کے سب انسپکٹر حامد نعیم نے ہمراہ ٹیم کے سال 2025 کے مقدمہ نمبر 218 بجرم 452/506ii ت پ میں مطلوب مجرم اشتہاری مبشر کامران ولد نصراللہ خان سکنہ ڈاکخانہ لکڑمار جبی تحصیل جنڈ ضلع اٹک کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار مجرمان اشتہاریوں سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے