ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کی خصوصی ہدایات پر اٹک پولیس کی جانب سے ڈی پی او آفس اٹک میں “اوپن ڈور” پروگرام کے تحت خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک ڈاکٹر جواد الہٰی سمیت ضلع اٹک کے مختلف ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف نے شرکت کی،تقریب کا بنیادی مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اور پولیس و دیگر شعبہ جات کے درمیان باہمی رابطے اور اعتماد کو مضبوط بنانا ہے تاکہ عوام بلا جھجھک اپنی شکایات، مسائل اور تجاویز پولیس کے ساتھ شیئر کر سکیں۔ اس موقع پر شرکاء کو پولیس کی مختلف سروسز اور سہولیات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اس دوران ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات کا بنیادی مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے تاکہ ہم سب مل کر ملک کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ اٹک پولیس عوام کی خدمت، تحفظ اور مسائل کے فوری ازالے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
ترجمان اٹک پولیس