ڈیرہ غازی خان میں پولیس لائنز کے مقام پر کنسٹیبلان کی محکمانہ ترقی کے لیے پروموشن امتحان (لسٹ اے) کا انعقاد کیا گیا، جس میں 425 اہل امیدواروں نے شرکت کی۔امتحانی عمل کے تمام مراحل کی نگرانی ڈی پی او ڈیرہ غازی خان صادق بلوچ خود کر رہے ہیں، جبکہ پروموشن کمیٹی کے متعلقہ افسران بھی موقع پر موجود رہے۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے امتحانی عمل کی مکمل نگرانی اور ریکارڈنگ کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او صادق بلوچ کا کہنا تھا کہ محکمانہ ترقی پولیس جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کی استعدادِ کار میں اضافے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پروموشن امتحان (لسٹ اے) کا انعقاد سو فیصد میرٹ پر کیا جا رہا ہے اور صرف وہی امیدوار کامیاب قرار پائیں گے جو واقعی محکمانہ ترقی کے مستحق ہوں گے۔
